کیرئیر میں اتار چڑھاﺅ دیکھے لیکن کبھی گھبرائی نہیں،عابدہ بیگ

کیرئیر میں اتار چڑھاﺅ دیکھے لیکن کبھی گھبرائی نہیں،عابدہ بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتا ہے اس سے گھبرانے کی بجائے حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا چاہیے ۔میں نے اپنے کیرئیر میں بہت اتار چڑھاﺅ دیکھے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت مضبوط ہوگئی ہوں۔میرے ساتھ کسی نے بھی برائی کی تو میں نے انتقام لینے کی بجائے اسے معاف کردیا اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ۔عابدہ بیگ نے کہا ہے کہ میں سفارشی اداکارہ نہیں بلکہ اپنی محنت سے سے موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ‘ میں اپنے آپ کو خوش نصیب اداکارہ سمجھتی ہوں جس نے جو خواہش کی وہ پوری ہوئی۔

مزید :

کلچر -