سینماو¿ں کی جگہ شادی ہالز بننے سے حکومتی سطح پر روکا جائے، گلوکار ڈاکٹر سہیل
لاہور( فلم رپورٹر)گلوکار ڈاکٹر سہیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گرتے ہوئے اور سینماو¿ں کی جگہ شادی ہالز بننے سے حکومتی سطح پر روکا جائے تاکہ فن و آرٹ کو پھیلنے پھولنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ10برسوں کے دوران ہماری فلمی موسیقی ، فلموں اور دیگر ثقافتی سر گرمیوں کو ایک لگے بندھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہاہے اور جو لوگ ایسا کررہے ہیں ان کو روکنے کے لےے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے کہا وہ آج بھی پاکستانی فلموں کے لےے گانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی اردو فلموں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمارے ہاں اردو فلموں کے نہ بننے سے فلم ہے بیک سنگرز کا مستقبل تاریک ہو کررہ گیا ہے اور ہم باہر گانے اور کنسرٹ کرنے پر مجبور ہیں۔