کبھی فلم انڈسٹری سے ناطہ نہیں توڑا‘ زارا شیخ

کبھی فلم انڈسٹری سے ناطہ نہیں توڑا‘ زارا شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم میری ہمیشہ پہلی آپشن رہی ہے اسی لیے شدید بحران کے باوجود فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ نہیں توڑا ، حالانکہ میں بھی چاہتی تو آج کسی ٹی وی چینل کے کسی پروگرام کی کمپیئرنگ کر رہی ہوتی مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب ایک میگا ڈرامہ سیریل سائن کیا ہے جس میں مرکزی رول کر رہی ہوں اس کی عکسبندی لاہور میں آدھی سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس کا رسپانس دیکھنے کے بعد ہی مزید کوئی نیا پراجیکٹ سائن کرنے کے بارے میں سوچوں گی۔ افیئر کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس بارے میں وقت آنے پر خود ہی بتا دونگی ویسے بھی میڈیا والوں سے ہمارا کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -