ریمبو کے علاوہ کسی کیساتھ اداکاری کو دل نہیں کرتا،صاحبہ
لاہور (آئی اےن پی)اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ ریمبوکے سوا کسی اور اداکار کے ساتھ کام کرنے کو دل نہیں کرتا ‘ پاکستانی فلم انڈسٹری اور شوبزکی ترقی کےلئے جہاں تک ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہوں ‘پروگراموں کی میزبانی سے فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ پیسے ملتے ہیں اس لئے میں انہیں ترجیح دیتی ہوں امید ہے کہ پاکستان میں بھی جلد معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شر وع ہوجائے گا اور وہ وقت دور نہیں ہے جب ہماری فلم انڈسٹری اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوگی۔