جارج کلونی اورامل شادی کے بعد پہلی بار مداحوں کے درمیان جلوہ گر

جارج کلونی اورامل شادی کے بعد پہلی بار مداحوں کے درمیان جلوہ گر
جارج کلونی اورامل شادی کے بعد پہلی بار مداحوں کے درمیان جلوہ گر

  

 وینس( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اورلبنانی نڑاد برطانوی وکیل امل عَلم دین شادی کے بعد پہلی بار اپنے مداحوں کے درمیان جلوہ گر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر وینس کے ہوٹل سے ہنستا مسکراتا جوڑا باہر نکلا اور گرینڈ کینال کی واٹر ٹیکسی میں سوار ہوکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور ان کی نیک خواہشات وصول کیں۔ 53 سالہ ناموراداکار جارج کلونی اور 36 سالہ انسانی حقوق کی وکیل امل علم دین کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوٹل امل میں منعقد ہوئی تھی۔ میڈیا نمائندوں اور مداحوں کی بڑی تعداد دریا کے کنارے نئے نویلے جوڑے کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

مزید : تفریح