بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چون کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس اور شرد پوار کی نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے 15 سالہ سیاسی اتحاد کے خاتمے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چون نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل مہاراشٹرا کے این پی سی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا تھا جسے گورنر ودیا ساگر راﺅ نے گزشتہ روز قبول کیا۔ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹرا کے گورنر نے مرکزی حکومت سے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مشورہ دیا تھا جب کہ نئی اسمبلی کے چناﺅ کے لئے انتخاب 15 اکتوبر کو ہوں گے۔

مزید : بین الاقوامی