دولہا صرف دو ہزار روپے خرچ کرکے دلہن بیاہ لایا

دولہا صرف دو ہزار روپے خرچ کرکے دلہن بیاہ لایا
دولہا صرف دو ہزار روپے خرچ کرکے دلہن بیاہ لایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے (مانیٹرنگ ڈیسک) دولہا صرف دو ہزار روپے خرچ کرکے دلہن بیاہ لایا۔ بتایا گیا ہے کہ کینال پارک مریدکے کا رہائشی مجاہد زمان اپنے  والد سیف اللہ، والدہ اور ہمشیرہ کو ساتھ لے کر ایمبولینس گاڑی کے ذریعے علی پور چٹھہ پہنچا جہاں سسرالیوں نے ان کی تواضع کرکے نکاح کے بعد دلہن ان کے ساتھ روانہ کردی اور  وہ بخیرو عافیت گھر پہنچ گئے۔ شادی کی اس سستی ترین تقریب کے لئے اس کے صرف دو ہزار روپے خرچ ہوئے۔

دولہا مجاہد زمان کے مطابق وہ سادگی کو پسند کرتا ہے اور اسی جذبہ کے تحت انتہائی سادگی سے اس نے مذہبی فریض سر انجام دیا۔

مزید :

بزنس -