ڈمپرگاڑی پر الٹنے سے دوافراد جاں بحق
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چک بیلی روڈ پر ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راول پنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی پر گرگیا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔