عوام اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں : سعید اجمل

عوام اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں : سعید اجمل
عوام اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں : سعید اجمل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھاکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں اور اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آﺅں گا ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکارسعید اجمل ان دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹرثقلین مشتاق کی نگرانی میں ایکشن کی درستگی کے لیے کام کررہے ہیں۔

مزید : کھیل