احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت13اکتوبرتک ملتوی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کے اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث پیش نہیں ہوئے ، سابق وزیراعظم کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے اعتراض اٹھایا کہ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کے صفحہ نمبر59 سے 578 تک صفحات فوٹو کاپی پر مشتمل ہیں۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بحث مکمل کر کے اعتراض پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت13اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔