آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس شہدا پیکج نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس شہدا پیکج نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران 2010 ءکو کوہاٹ روڈ پر علاقہ سرہ خورہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس ڈرائیور محمد سعیدکی والدہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف جسٹس مظہر عالم اورجسٹس ملک منظورنے 25 جون کومتاثرہ خاندان کوشہداپیکج دینے کاکہاتھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ نے متاثرہ خاندان کو5لاکھ روپے بھی فوری جاری کرنے کا حکم دیا تھاتاہم عدالتی احکامات کے باوجود پیکج نہیں دیاجارہاہے ۔ کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

مزید : پشاور