بچے کو زندہ دفنانے کی کوشش ناکام ،نومولود جانبر نہ ہوسکا

بچے کو زندہ دفنانے کی کوشش ناکام ،نومولود جانبر نہ ہوسکا
بچے کو زندہ دفنانے کی کوشش ناکام ،نومولود جانبر نہ ہوسکا

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) نامعلوم افراد کی جانب سے بچے کو زندہ دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اولیاءکے علاقے کوڑے والا میں تین خواتین سمیت سات افراد نومولود بچے کو زندہ دفنانے سے کوشش کی جارہی تھی تاہم ایک عینی شاہد کی نظر پڑنے کے بعد وہ نامعلوم افراد بچے کو گڑھے میں پھینکے کے بعد فرار ہوگئے ۔ عینی شاہد کے مطابق جب اس نے بچے کو اٹھایا تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں لیکن جب تک وہ اسے گھر لایا اس وقت تک بچہ زندگی کی با زی ہار چکا تھا ۔ اہل علاقہ نے تھانہ بہاﺅ الدین زکریا کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع کر دی تاہم دو گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی تھی ۔ ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش ایک روز قبل نشتر ہسپتال میں ہوئی تھی، اس کے پاﺅں پر چوٹ کا نشان تھا اور پاﺅں پر بندھی چٹ پر اس کے والد کا نام شہزاد اور والدہ کا نام روبینہ درج تھا ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں