پی ٹی آئی کارکنوں کا قتل ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کارکنوں کا قتل ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی سمیت گیارہ افراد کیخلاف ...
پی ٹی آئی کارکنوں کا قتل ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت11  افراد کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلے آنے کے بعد وفاقی دارلحکومت کے تھانہ سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف سمیت گیا رہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے کی تحقیقات بھی عوامی تحریک کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے کے ساتھ ہی کی جائے گی ۔ یادر ہے کہ اس مقدمے کے اندراج کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قائم مقدموں کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔