مسلم لیگ ن کے دیوان عاشق بخاری نااہل قرار، دوبارہ الیکشن کا حکم

مسلم لیگ ن کے دیوان عاشق بخاری نااہل قرار، دوبارہ الیکشن کا حکم
مسلم لیگ ن کے دیوان عاشق بخاری نااہل قرار، دوبارہ الیکشن کا حکم

  

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کو نااہل قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رانا محمد قاسم نے دیوان عاشق کی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ اُن کی ڈگری جعلی ہے ، رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن اور قوم سے دھوکہ کیا اور وہ آئین کے آرٹیکل 62,63پر پورانہیں اُترتے لہٰذا الیکشن ٹربیونل اُنہیں نااہل قراردے ۔

فریقین کی طرف سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے دیوان عاشق بخاری کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو این اے 153پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دےد یا۔

مزید : بہاول پور /Headlines