تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں پر حکومت نے جواب جمع کرادیا

تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں پر حکومت نے جواب جمع کرادیا
تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں پر حکومت نے جواب جمع کرادیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے انتخابی عذرداریوں پر حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں بتایاگیاکہ تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کے صرف 30حلقوں میں انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں جن میں سے 19نمٹادی گئی ہیں ، صرف تیس حلقوں کو چیلنج کرکے کیسے تحریک انصاف پورے الیکشن پر انگلیاں اُٹھاسکتی ہے ۔

 تحریک انصاف کی درخواست پر حکومت کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایاگیاکہ تحریک انصاف کی طرف سے چیلنج کی گئیں عذرداریوں میں سے صرف 11زیرالتواءہیں ، صوبائی اسمبلیوں کے 21کیس نمٹادیئے گئے جبکہ 10زیرالتواءہیں ۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کی طرف سے 18حلقوں میں نتائج چیلنج کیے جن میں سے دس درخواستیں نمٹادی گئیں ، آٹھ زیرالتواءہیں ، اِسی طرح خیبرپختونخواہ میں دائر کی گئی چھ میں سے تین درخواستیں زیرالتواءہیں جبکہ سندھ میں تمام درخواستیں نمٹادی گئیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں