توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو نوٹس جاری
توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو نوٹس جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیاہے ۔

درخواست گزاراے کے ڈوگرکی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ عدالت نے لانگ مارچ اور غیرقانونی دھرنوں سے روکا تھا لیکن واضح عدالتی احکامات کے باوجود دونوں جماعت نے لانگ مارچ کرکے اسلام آباد میں دھرنادیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہٰذافاضل عدالت دونوں رہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل ، عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ، درخواست پر مزید سماعت 15اکتوبرکوہوگی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں