گورنر پنجاب کی کانووکیشن میں دلچسپ جملے بازی

گورنر پنجاب کی کانووکیشن میں دلچسپ جملے بازی
گورنر پنجاب کی کانووکیشن میں دلچسپ جملے بازی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جی سی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران گورنر پنجاب کے پنجابی جملے نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں چوہدری سرور شرکاءسے خطاب کر رہے تھے تاہم شرکاءکی جانب سے کو ئی رد عمل سامنے نہیں آرہا تھا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں بہت تالیا ں بجاتے ہو یہاں بھی بجاﺅ ۔ وائس چانسلر کے اس جملے کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاءنے خوب تالیاںبجائیں ۔ تالیاں ختم ہوئیں تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجابی میں جملہ کہ کر سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔ گورنر پنجاب نے پنجابی میں کہا کہ تالیاں بجان لئی وی ترلے کرنے پیندے نے ۔

مزید : قومی