پاسپورٹ آفس میں کام بند ، شہریوں کو مشکلات

پاسپورٹ آفس میں کام بند ، شہریوں کو مشکلات
پاسپورٹ آفس میں کام بند ، شہریوں کو مشکلات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی سی ایل کے ریجنل ہیڈآفس میں آتشزدگی کی وجہ سے انٹرنیٹ ڈاﺅن ہوگیا اور پاسپورٹ آفس میں کام بند کردیاگیا۔ آفس ذرائع کے مطابق کام میں تعطل آنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،پاسپورٹ ری نیوکرانے ، نیا بنوانے یا لینے کے لیے آنیوالے لوگوں کی قطاریں لگی ہیں، کئی لوگوں کی آنیوالے دنوں میں بیرون ملک روانگی کیلئے سیٹیں کانفرم ہیں اور لوگ جھگڑرہے ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کے ساتھ ساتھ بینکوں کی اے ٹی ایم بھی بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مالی مشکلات بھی درپیش ہیں اور بذریعہ چیک رقوم کی منتقلی کیلئے بینک کے اوقات کار کا لحاظ رکھناضروری ہے ۔

مزید : لاہور