ایشین گیمز ، پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہو گیا

ایشین گیمز ، پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہو گیا
ایشین گیمز ، پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہو گیا

  

انچیون (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ کی باون کلو گرام فلائی کیٹگری میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے سیمی فائنل کے لیے کوا لیفائی  کر لیاہے ، محمد وسیم نے کرغزستان کے عازت کو ٹیکنیکل بنیادوں پر ناک آﺅٹ کیا ۔ اس کامیابی کے بعد محمد وسیم نے سیمی فائنل کے لیے کوا لیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ باکسنگ کے قوانین کے مطابق کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

مزید : کھیل