ماموں کی پسند کی شادی پر دوکمسن بھانجیاں ونی کر دی گئیں

ماموں کی پسند کی شادی پر دوکمسن بھانجیاں ونی کر دی گئیں
ماموں کی پسند کی شادی پر دوکمسن بھانجیاں ونی کر دی گئیں

  

 رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک )رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی دو کم سن بھانجیاں ونی کردی گئیں ہیں ، پہلی جماعت کی بچیوں کے چھ اور گیارہ سالہ بچوں سے نکاح پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنچایت کے ارکان گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چک 176 میں منظورنامی شخص نے4ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔شادی کی پاداش میں ایک پنچائیت بٹھائی گئی جس میں منظورکی دوبھانجیوں کو ونی قراردیتے ہوئے مخالف خاندان کے گیارہ اورچھ سال کی عمر والے دولڑکوں سے ان کے نکا ح کرادیئے گئے۔ابھی یہ جرگہ جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا اوردونوں کمسن دلہنوں ، دولہا،نکاح خواں ،جرگہ کے سربراہ اوردیگرافرادکو حراست میں لے لیا۔نکاح خواں نے بتایا کہ اہل خانہ نے دھوکے سے عمریں زیادہ بتا کر اس سے نکاح پڑھوانے کا کام لیا۔ جرگہ سربراہ اورجرگہ ارکان کو بھی پولیس نے حراست میں لیکر کمسن بچیوں کوونی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : رحیم یارخان