حکومت سندھ نے کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کر لیا

حکومت سندھ نے کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کر لیا
حکومت سندھ نے کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کر لیا

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت سندھ نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کا پنج سالہ منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکومت نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے ، 2014 ءسے2018 ءکی مدت کے لئے بنائے گئے پنج سالہ منصوبے کے لئے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سمیت دیگر عالمی اداروں سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے کل بجٹ کا تقریباً 5واں حصہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے نتائج توقع کے مطابق نہیں ہیں جس کی وجہ گڈ گورننس کی کمی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں صوبے کے تعلیمی بجٹ میں 128 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بجٹ کا بیشتر حصہ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہو رہا ہے اور بنیادی سہولتوں سمیت دیگر مدوں میں کم رقم خرچ ہو رہی ہے۔

مزید : کراچی