جاوید ہاشمی نے ایک اور ”بٹ“کا انکشاف کردیا

جاوید ہاشمی نے ایک اور ”بٹ“کا انکشاف کردیا
جاوید ہاشمی نے ایک اور ”بٹ“کا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے معذول صدر جاوید ہاشمی نے انکشاف کیاہے کہ شیخ رشید بھی اصل میں بٹ ہیں لیکن شرم کے مارے بٹ نہیں لکھتے  ، ایسا کیسے ہوسکتاہے کہ تین بھائی بٹ ہیں تو چوتھا شیخ کیسے ہوسکتاہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ اُن کا نواز شریف یا کسی اور جماعت سے تعلق نہیں ، ضمنی الیکشن سے جمہوریت کی راہ متعین ہوگی ، نئی راہیں کھلیں گی ۔
اُن کاکہناتھاکہ شیخ رشید کو اُن کی والدہ بھی رشید بٹ کہتی تھیں ، طاہرالقادری اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں ، دونوں قوم کو اپنا ایجنڈاتو بتائیں ، خان صاحب نے سیاست کو کھیل تماشہ بنادیا۔

مزید :

قومی -