امریکی کمپنیوں کے سی ای او اور عام ملازمین کی تنخواہ میں زمین آسمان کا فرق

امریکی کمپنیوں کے سی ای او اور عام ملازمین کی تنخواہ میں زمین آسمان کا فرق
 امریکی کمپنیوں کے سی ای او اور عام ملازمین کی تنخواہ میں زمین آسمان کا فرق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی بزنس اسکول کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے سی ای او، عام ملازمین کی بہ نسبت ساڑھے تین سو گنا زیادہ کماتے ہیں۔ ہارورڈ بزنس سکول کی حالیہ تحقیق کے مطابق امریکی شہریوں کا خیا ل ہے کہ ایک کمپنی کا سی ای او کمپنی کے عام ملازم کے مقابلہ میں تیس گنا زیادہ کماتا ہے لیکن تحقیقی بتاتی ہے کہ ایک سی ای او کی تنخواہ ایک ملازم سے 350 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ امریکی کمپنیوں کے 500 سی ای او سالانہ بارہ ملین ڈالر کماتے ہیں۔ دنیا بھر سے متعلق کی گئی تحقیق کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کے سی ای اوز کی تنخواہ،ملازمین سے 148 گنازیادہ ، جرمنی میں 147 گنا جبکہ سپین کے سی ای اوز کی تنخواہ 127 گنا زیادہ ہے۔