نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایڈیشنل ایس ایچ اوجاں بحق

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایڈیشنل ایس ایچ اوجاں بحق
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایڈیشنل ایس ایچ اوجاں بحق

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کیچی بیگ کے علاقے کلی گوگڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر تھانہ ایئر پورٹ ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرحیم پر فائر کھولنے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ اوکو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

مزید : کوئٹہ