بورڈ اور یونس خان بیٹھ کر معاملہ حل کریں، کپتانی کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا: شاہد آفریدی

بورڈ اور یونس خان بیٹھ کر معاملہ حل کریں، کپتانی کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش ...
بورڈ اور یونس خان بیٹھ کر معاملہ حل کریں، کپتانی کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا: شاہد آفریدی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہئے، سعید اجمل کو مس کر رہے ہیں، دعا ہے ٹیم میں جلد واپس آئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یونس خان اور بورڈ کو معاملات بیٹھ کر حل کرنے کا کہنا ہے، چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ یونس خان سے بات کریں جبکہ یونس خان کو بھی بورڈ کو اپنے مستقبل کے بارے میں بتانا چاہئے، بورڈ سینئر کھلاڑیوں کو عزت سے رخصتی کا موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی ٹیم مضبوط نہیں ہوتی، دنیا نے ٹی 20 کرکٹ کھیلنا ہم سے سیکھا، کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے، نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سعید اجمل کو مس کر رہے ہیں ، وہ ورلڈ کلاس باﺅلر ہیں اور انہیں جلد ٹیم میں واپس آنا چاہئے۔

مزید : کھیل