مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گذار منصور احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ شجاعت عظیم نے آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی کی ہے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شجاعت عظیم کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں دو عہدے رکھنے پر برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر شجاعت عظیم مستعفی ہوگئے تھے تاہم سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کو ہوا بازی کا معاون خصوصی مقرر کیا،پاک فضائیہ سے سزایافتہ شجاعت عظیم کو اہم محکموں کا سربراہ بھی بنایا گیا ہے جن میں سول ایوی ایشن، پی آئی اے ، اے ایس ایف ، محکمہ موسمیات شامل ہیں، ان تمام محکموں میں حاضر سروس کے افسران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،درخواست گزار کا موقف تھا کہ شجاعت عظیم پاک فضائیہ سے سزا یافتہ ہیں جن کا کورٹ مارشل ہوا تھا۔
درخواست گذار کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم نے عدالت عظمی کے صادر فیصلے کی توہین کی ہے اس لیے کریمنل ایکٹ کے تحت انہیں سزا دی جائے۔
درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری جاوید اسلم ملک، ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سراج احمد کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -