آئی فون 6 اور6 پلس متحدہ عرب امارات میں ’مفت‘ بانٹے جائیں گے
دبئی( نیوز ڈیسک) مشہور ٹیلی کام کمپنی اتصلات نے آئی فون کے نئے ماڈلز آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس ’زیرو‘پرسنٹ ڈاﺅن پیمنٹ کے ساتھ صارفین کو کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بغیر کسی ڈاﺅن پیمنٹ کی یہ آفر 27 ستمبر سے عوام کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔ تاہم اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ صارفین فون حاصل کرنے کے بعد مخصوص عرصے کے لئے کنٹریکٹ کے تحت اتصلات کے کنکشن کا استعمال جاری رکھیں .
ٹیلی کام سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ اس فون کی تعارفی تقریب امارات میں ہو رہی ہے۔آئی فون 6اور آئی فون 6 پلس استعمال کرنے والوں کی سوچ کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کے ذوق اور پسند نا پسند کا اندازہ تعارفی تقریب سے ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی فون کے نئے ماڈلز 9ستمبر 2014 کو متعارف کروائے گئے تھے۔