اپوزیشن کے سیاسی جرگہ کا اجلاس آج رات کو طلب کر لیا گیا

اپوزیشن کے سیاسی جرگہ کا اجلاس آج رات کو طلب کر لیا گیا
اپوزیشن کے سیاسی جرگہ کا اجلاس آج رات کو طلب کر لیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحال کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے کا اجلاس آج رات طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جرگے کا اجلاس ساڑھے نو بجے رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہو گا جس میں سراج الحق، رحمان ملک، کلثوم پرویز، جی جی جمال اور حاصل بزنجو شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جرگہ مذاکراتی عمل کی پیش رفت کا جائزہ لے کر مذاکرات کی بحالی کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں