قوم کی نگاہیں بلاول پر،نوجوان قیادت میں نئے سفر کا آغاز کریں گے:یوسف رضا گیلانی

قوم کی نگاہیں بلاول پر،نوجوان قیادت میں نئے سفر کا آغاز کریں گے:یوسف رضا ...
قوم کی نگاہیں بلاول پر،نوجوان قیادت میں نئے سفر کا آغاز کریں گے:یوسف رضا گیلانی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءیوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر جلسہ کر کے دوبارہ نئے سفر کا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو کی صورت میں پیپلز پارٹی کو نوجوان قیادت ملے گی ، قوم کی نگاہیں بلاول بھٹو پر لگی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءیوسف رضا گیلانی نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو مزار قائد پرجلسہ کرے گی اور ایک بار پھر اپنے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں نوجوان قیادت ملی ہے اور اب انہی کے ساتھ مل کر بینظیر بھٹو شہید کے کے مشن کو پورا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بینظیر بھٹو شہید کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو یہ جانتی تھیں کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا لیکن پھر بھی وہ ملک کی خاطر پاکستان آئیں اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان دے دی۔

موجودہ ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو عمران خان کی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں، جاوید ہاشمی خود کو تحریک انصاف کا صدر کہتے ہیںلیکن ملتان سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کو (ن) لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔عمران خان ابھی اقتدار میں نہیں آئے جبکہ ہم نے کئی حکومتیں دیکھی ہیں،ملک کے اصل مسائل دہشت گردی ، لاقانونیت ، مہنگائی اور بے روز گاری ہے جن کی طرف توجہ دینی چاہیے ہماری حکومت کو کام کرنے دیا جاتا تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔

مزید : قومی