مجھے اپنے باپ کے شیخ ہونے پر فخر ہے : شیخ رشید

مجھے اپنے باپ کے شیخ ہونے پر فخر ہے : شیخ رشید
مجھے اپنے باپ کے شیخ ہونے پر فخر ہے : شیخ رشید

  

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے باپ کے ’شیخ ‘ ہونے پر فخر ہے۔جاوید ہاشمی کی دماغی حالت پر ترس آتا ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزام کے جواب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی دماغی حالت درست نہیں اور مجھے ان کی اس حالت پر ترس آتا ہے۔میرے والد شیخ برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور مجھے ان کے شیخ ہونے پر فخر ہے۔

واضح رہے جاوید ہاشمی نے شیخ رشید پر الزام لگایا تھا کہ وہ’ بٹ‘ برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور شرمندگی کی وجہ سے نہیں بتاتے ۔

مزید : راولپنڈی