نوکری سے تنگ شخص کے ہاتھوں امریکی فضائی نظام درہم برہم

نوکری سے تنگ شخص کے ہاتھوں امریکی فضائی نظام درہم برہم
نوکری سے تنگ شخص کے ہاتھوں امریکی فضائی نظام درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) امریکہ کے مشہور اوہیر ائیرپورٹ پر نفسیاتی مسائل کے شکار ایک ائیرٹریفک کنٹرولر نے ائیرکنٹرول مرکز کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے 2000 ہزار سے زائد پروازیں کینسل ہو چکی ہیں اور لاکھوں مسافر پریشان ہیں۔ چھتیس سالہ برائن ہاورڈ نے آگ لگا نے سے چند لمحے پہلے فیس بک پر لکھا کہ وہ کنٹرول سنٹر کو آگ لگا کر خودکشی کرنے والا ہے۔ اس نے اپنے گھر والوں اور دوستوں سے معافی مانگی کہ اس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی ہو گی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ سب لوگ اپنی اپنی زندگی کے سفر کو اچھے طریقے سے جاری رکھیں۔ یہ پیغام بھیجنے کے بعد اس نے واقعی ہی ائیرکنٹرول سنٹر کو آگ لگا دی۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو تو پا لیا لیکن اس سے پہلے ہی خاص نوعیت کے آلات تباہ ہو چکے تھے۔ ائیرپورٹ کی طرف آنے والی اور یہاں سے جانے والی تمام پروازوں کو فوری کینسل کرنا پڑا۔ اگرچہ اکثر پروازوں کے کنٹرول کیلئے دیگر ائیرپورٹوں سے مدد لی جا رہی لیکن تاحال لاکھوں مسافر پروازوں کی تاخیر اور شیڈول کے ردوبدل کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ برائن کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -