میں اور میرے باپ دادا شیخ ہیں، جاوید ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے: شیخ رشید

میں اور میرے باپ دادا شیخ ہیں، جاوید ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے: شیخ رشید
میں اور میرے باپ دادا شیخ ہیں، جاوید ہاشمی بتائیں وہ مخدوم کیسے بنے: شیخ رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اور میرے باپ دادا شیخ ہیں، جاوید ہاشمی کی طرح نئے مخدوم نہیں بنے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں اس لئے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، میرے باپ دادا بھی شیخ تھے، ہاشمی کی طرح مخدوم نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے اپنے نام کے ساتھ ابھی مخدوم لکھنا شروع کیا ہے، وہ بتائیں کہ وہ مخدوم کیسے بنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی ذہنی حالت کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں، مجھے ملتان کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر مجبور نہ کریں ۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ جاوید ہاشمی آپ کو بٹ کیوں کہتے ہیں تو شیخ رشید نے کہا کہ ”باپ میرا ہے یا جاوید ہاشمی کا“، میں 60 سال کی عمر میں اپنا باپ بدلوں گا؟

مزید : قومی /اہم خبریں