پرنٹنگ کارپوریشن مالی بحران کا شکار، خودمختاری دیں یا ماتحت رکھیں، فیصلہ جلد ہو گا

پرنٹنگ کارپوریشن مالی بحران کا شکار، خودمختاری دیں یا ماتحت رکھیں، فیصلہ ...
پرنٹنگ کارپوریشن مالی بحران کا شکار، خودمختاری دیں یا ماتحت رکھیں، فیصلہ جلد ہو گا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرنٹنگ کارپوریشن مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث اس کی تنظیم نو پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ انتخابات سے پہلے پرنٹنگ کارپوریشن کی تنظیم نو مکمل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن کا موجودہ خسارہ 2 ارب روپے سالانہ ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ماہانہ 30 کروڑ روپے درکار ہیں۔ پرنٹنگ کارپوریشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کیلئے 8 نئی مشینوں کی خریداری کیلئے 48 کروڑ روپے بھی مانگ لئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے مستقبل کیلئے خودمختار کرنے یا پھر ماتحت رکھنے کی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ خودمختاری کی صورت میں 5 ارب روپے کا بیل آﺅٹ پیکیج دینا ہو گا جبکہ ماتحت رکھنے کیلئے 40 کروڑ روپے سالانہ فنڈز دینا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کے ذمہ ایک ارب 10 کروڑ روپے قرض معاف کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن کو انتخابی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 8 نئی مشینوں کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں