کراچی میں سکول بنانے کا میڈونا کا خواب پورا ہوگیا

کراچی میں سکول بنانے کا میڈونا کا خواب پورا ہوگیا
کراچی میں سکول بنانے کا میڈونا کا خواب پورا ہوگیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا کراچی میں سکول بنانے کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سکول کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس وقت 1200 بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ،وہ پاکستان میں محبت کا ’انقلاب‘لے آئی ہیں ۔یاد رہے کہ گذشتہ سال انہوں نے کراچی میں سکول بنانے کی غرض سے فنڈ اکٹھے کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں لندن میں ایک فنڈ اکٹھے کرنے کے لئے کنسرٹ بھی کیا تھا ۔اس مہم میں ایک پاکستانی ماہر تعلیم  حمیرا بچل نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ سکول ایک این جی او کی شراکت سے کراچی کے علاقے مواچ گوٹھ میں قائم کیاگیا ہے۔

مزید : کراچی