کھانے میں پتھر، امریکی ماڈل کو کروڑوں ملنے کا امکان

کھانے میں پتھر، امریکی ماڈل کو کروڑوں ملنے کا امکان
کھانے میں پتھر، امریکی ماڈل کو کروڑوں ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مشہور امریکی ماڈل کیرولینا رومیل کو شہر کے ایک مشہور و معروف ریسٹورنٹ نے ایسا سلاد پیش کر دیا جسے کھاتے ہوئے اس کے و دانت ٹوٹ گئے اور اب ماڈل نے ریسٹورنٹ کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ کیرولینا کا کہنا ہے کہ وہ مزے سے سلاد کھا رہی تھی کہ اچانک سخت پتھر نما چیز منہ میں آ گئی جس کی وجہ سے اس کے دو دانت ٹوٹ گئے۔ ماڈل کا چہرہ بھی اس حادثے کی وجہ سے سوجن کا شکار ہو کر بدنما ہو گیا اور اسے اب تک کئی دفعہ آپریشن کروانا پڑا ہے۔ اپنی خوبصوری کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے اس کا ماڈلنگ کیرئیر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کیرولین کے وکیل جیمز میکارٹنی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے بالآخر عدالت کا رخ کرنا پڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -