حج پیکجز کے بارے میں سعودی عالم کا فتویٰ

حج پیکجز کے بارے میں سعودی عالم کا فتویٰ
حج پیکجز کے بارے میں سعودی عالم کا فتویٰ

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک سنیئر عالم نے حج کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ حج کی خدمات کو سستے اور مہنگے پیکیج میں تقسیم نہ کریں کیونکہ شریعت اس قسم کی تقسیم کی اجازت نہیں دیتی سنیئر علماءبورڈ کے رکن شیخ صالح فوزان نے مقامی حج کمپنیوں کی امتیازی مارکیٹنگ سکیموں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں ادائیگی کرنے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور مکمل حج اور نامکمل حج کی پیشکش کو انہوں نے نا مناسب قرار دیامعلوم ہوا کہ کمپنیاں زیادہ رقم لے کر پہلی رات مناءمیں قیام کی سہولت فراہم کر تی ہیں جبکہ کم رقم ادا کرنے والوں کو قریبی علاقے العزیز یہ میں قیام کرنا پڑتا ہے۔شیخ صالح نے اس قسم کی تفریق کرنے والی کمپنیوں کو خدا سے ڈرنے کی ہدایت کی۔

مزید : بین الاقوامی