چھوٹے گھر کو بڑا کرنے کے حیران کن طریقے

چھوٹے گھر کو بڑا کرنے کے حیران کن طریقے
چھوٹے گھر کو بڑا کرنے کے حیران کن طریقے

  

لاہور (نیوز ڈیسک) دور جدید کے بڑے شہروں میں گھر چھوٹے اور لوگ اور سامان زیادہ ہو گیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہر طرف سامان بھرا نظر آتا ہے۔اگرچہ گھر کو بڑا کرنا یا سامان کو کم کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن کچھ تبدیلیاں کر کے آپ بہت سی گنجائش پیدا کر سکتے ہیں۔

٭کونوں کو بہتر استعمال کیجیے مثلا آپ کتابوں کی الماری ، استری سٹینڈ ، یا ڈیکوریشن کی اشیاءکونوں میں یا سیڑھیوں کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔

٭ چیزوں کو فرش پر پھیلانے کی بجائے بلندی کی طرف لے کر جائیں مثلا زیادہ بلندی والی الماریاں اور اوپر تلے رکھنے والے بیڈ استعمال کریں۔

٭ بیڈ کے نیچے خاصی جگہ موجود ہوتی ہے جو اکثر ضائع ہوتی ہے۔اس جگہ پر آپ خاصی چیزیں رکھ سکتے ہیں خصوصا جن چیزوں کی بار بار ضرورت نہیں پڑتی۔

٭ الماریوں کا وقتًا فوقتا جائزہ لیتے رہیں ہر دفعہ آپ کو ایسی چیزیں ملیں گی جن کی اب ضرورت نہیں یا انہیں سٹور میں رکھا جا سکتا ہے۔

٭لمبی منصوبہ بندی کے تحت آپ یہ غور کر سکتے ہیں کہ کسی دیوار کو گرانے سے یا کسی کمرے کو تھوڑا سا بڑا کرنے سے سارے گھر کی گنجائش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس