خبردار!آئی فون آپ کی ہر قدم پر جاسوسی کر رہاہے
نیو یارک( نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کے آئی فون کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یہ صارفین کی مکمل جاسوسی کرتا ہے اور یہ فون استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک جاسوس کو ہر وقت ساتھ لیے پھرتے ہیں۔اس فون میں " فریکوئنٹ لوکیشنز " نامی سروس موجود ہے جو آپ کے ہر سفر اور ہر جگہ پر جانے کی معلومات ریکارڈ کرتی ہے۔گھر سے نکلنے سے لے کر دفتر جانے ، کہیں رکنے ، وقت گزارنے ، اہم یا غیر اہم جگہوں پر جانے سمیت یہ آپ کی حرکات و سکنات کا مکمل ریکارڈ رکھتا ہے اور یہ معلومات بھی سٹور کرتا ہے کہ آپ کن جگہوں پر اکثر جاتے ہیں اور کن جگہوں پر زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا آپ کے فون تک ہی محدود رہتا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کمپنی کو موصول نہیں ہوتا۔انفارمیشن سیکیورٹی کے ماہر پروفیسر نوئیل شاو¿کی نے اس انکشاف کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس فنکشن کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے اکثر صارفین اس کے متعلق جانتے بھی نہیں کہ ان کی 24 گھنٹے جاسوسی کی جا رہی ہے۔