ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،بھاری مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،بھاری مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ ...
ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،بھاری مقدارمیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جعفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کر تے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

ٹرمپ”غریب “ ہوگئے، ایک سال میں اثاثوں میں80ارب روپے کی کمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر تے ہوئے 60کلو دھماکہ خیز مواد ،40میٹر تار ،6فیوز ،2راکٹ اور 3ڈیٹو نیٹر برآمد کر لیے جس سے شہر ممکنہ طور پر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ زیر زمین چھپا یا گیا تھا ،شر پسند عناصر اس اسلحے سے شہر میں بڑ تباہی مچانا چاہتے تھے ۔

مزید :

جعفرآباد -