تھائی لینڈ : ماڈل کا ٹوٹی سڑکوں پرحکلمرانوں کی توجہ دلانے کے لئے منفرد احتجاج، سڑک پر بیٹھ کرغسل

تھائی لینڈ : ماڈل کا ٹوٹی سڑکوں پرحکلمرانوں کی توجہ دلانے کے لئے منفرد ...
تھائی لینڈ : ماڈل کا ٹوٹی سڑکوں پرحکلمرانوں کی توجہ دلانے کے لئے منفرد احتجاج، سڑک پر بیٹھ کرغسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھائی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بینکاک کی ایک مقامی ماڈل پالم نے تھائی لینڈ کے صوبے تاک کے ضلع رائی رمات میں ان کے رشتہ داروں کے گھر کے راستے والی روڈ پر موجود گڑھوں سے تنگ آکر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ان کے احتجاج کا طریقہ کار سب سے منفرد تھا،انھوں نے سر پر نہانے والی ٹوپی پہنی اور سڑک پر حادثات کی وجہ بننے والے ان گڑھوں میں سے ایک میں ’احتجاجی غسل‘ کرنا شروع کردیا۔


بی بی سی نیوزکے مطابق ماڈل کے اس احتجاج کی تصاویر چین اور تھائی لینڈ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربہت مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ جس سے دیگر افراد بھی متاثر ہوئے اور انھوں نے بھی مقامی سڑکوں کی جانب حکومت کی توجہ دلانے کے لیے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔مشرقی تھائی لینڈ میں صوبے کھون کیئن میں بوڑھی خواتین نے جمع ہو کر گروہ کی صورت میں گڑھوں میں کھڑے پانی میں غسل کیا۔مقامی لوگوں کو شکایت ہے کہ حکومت نے ان سڑکوں کی گذشتہ 30 سالوں سے مرمت نہیں کی ۔تاہم حکومت نے برساتی موسم کے فوراً بعد ان سڑکوں کی مرمت کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ماڈل کا یہ انوکھا احتجاج اثر دکھا گیا اور تاک صوبے کے گورنر نے حکم جاری کردیاہے کہ اس صوبے کی تمام سڑکوں کی مرمت بلاتاخیر شروع کی جائے۔ایک جرمن انجینیئر پیٹر گومن کی بیوی کا کہنا ہے کہ ’اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار ان گڑھوں میں گر جاتے ہیں اور قریبی رہائیشیوں کو بھاگ کر ان کی مدد کرنا پڑتی ہے۔رضاکارانہ طور پر ان سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی اس جوڑے نے اس پر آنے والے اخراجات میں شریک ہونے کا کہا ہے۔تاہم صرف تھائی لینڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی لوگوں کو ایسے مسائل درپیش ہیں۔جیسے کہ گذشتہ سال انڈیا میں ایک فنکار بادل ننجوندا سوامی نے سڑکوں پر بنے گڑھوں سے تنگ آکر ان میں احتجاجاً ایک بڑا مگر مچھ بنایا تھا۔