’37 سال متحدہ عرب امارات میں نوکری کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی، سو چا تھا زندگی مکمل ہوگئی لیکن پھر اچانک کروڑوں روپے جھولی میں آگرے کیونکہ۔۔۔‘ عرب ملک میں مقیم 58 سالہ غیرملکی کی ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی قسمت پر رشک کریں گے

’37 سال متحدہ عرب امارات میں نوکری کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی، سو چا تھا زندگی ...
’37 سال متحدہ عرب امارات میں نوکری کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی، سو چا تھا زندگی مکمل ہوگئی لیکن پھر اچانک کروڑوں روپے جھولی میں آگرے کیونکہ۔۔۔‘ عرب ملک میں مقیم 58 سالہ غیرملکی کی ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی قسمت پر رشک کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں 37سال کی ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے بھارتی شہری کو اپنے وطن واپسی سے عین پہلے ایک ایسا تحفہ مل گیا کہ زندگی ہی بدل گئی، بلکہ یوں کہئیے کہ زندگی باغ و بہار ہو گئی۔

’ان غیر ملکی ورکروں کا خرچہ ہم اُٹھائیں گے جو۔۔۔‘ سعودی حکومت نے سب سے شاندار اعلان کردیا
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ محمد علی مصطفی نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینر قرعہ اندازی کا 10لاکھ ڈالر (تقریباً 10کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا ہے۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا محمد علی گلف ٹارگٹ ہولڈنگز ایل ایل سی میں سیلز نمائندے کے طور پر کام کرتا تھا اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہوا تھا۔ قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کانکورس بی ٹرمینل تھری پر منعقد ہوئی۔


محمد علی نے اس قرعہ اندازی کیلئے اگست کے مہینے میں جمیرا بیچ ہوٹل سے ٹکٹ خریدا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل وطن واپس جانے کی تیاری کرتے ہوئے اس کے دل میں خیال آیا کیوں نہ قرعہ اندازی کا ٹکٹ ہی خریدلیا جائے لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ فیصلہ اس کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی بن جائے گا۔ اس نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں دبئی ڈیوٹی فری کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مالا مال کردیا ہے۔ میں اتنی بڑی رقم کے بارے میں فی الحال کوئی خاص منصوبہ نہیں رکھتا لیکن اس کا بڑا حصہ میرے بچوں پر خرچ ہوگا۔“

مزید :

عرب دنیا -