یہ پاکستانی مَرد اتنا تیار ہوکر، سوٹ چڑھا کر سڑکوں پر موٹرسائیکلیں کیوں چلارہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی بے اختیار انہیں داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

یہ پاکستانی مَرد اتنا تیار ہوکر، سوٹ چڑھا کر سڑکوں پر موٹرسائیکلیں کیوں ...
یہ پاکستانی مَرد اتنا تیار ہوکر، سوٹ چڑھا کر سڑکوں پر موٹرسائیکلیں کیوں چلارہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی بے اختیار انہیں داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ اتوار کے روز پاکستان کے متعدد شہروں میں پہلی بار یہ منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا کہ بڑی تعداد میں مرد سوٹ اور ٹائی پہن کر ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر موٹرسائیکلیں چلاتے رہے۔ یہ دلچسپ نظارہ دیکھ کر لوگ بہت محظوظ ہوئے، لیکن دراصل سرگرمی کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم موضوع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
ویب سائٹ مینگو باز کی رپورٹ کے مطابق دی دسٹنگوشڈ جینٹل مین رائیڈ (The Distinguished Gentlemen Ride ) کے نام سے یہ سرگرمی ہر سال دنیا بھر میں منعقد کی جاتی ہے جس کے دوران مرد سوٹ اور ٹائی پہن کر موٹرسائیکل سواری کرتے ہیں۔ اس کا مقصد مردوں کی عمومی صحت اور خصوصاً پراسٹیٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

ان 3پاکستانی نوجوانوں نے مل کر ایسا بے مثال کام شروع کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی اُٹھ کر انہیں سلیوٹ مارے گا، پاکستانیوں کا مسئلہ تو حل کیا ہی اپنی آخرت بھی سنوارلی
پاکستانی شہروں کی طرح دنیا بھر کے بڑے شہروں میں بھی اس مہم کا انعقاد کیا گیا، جن میں لندن، کیلیفورنیا، سڈنی، نیویارک، واشنگٹن، برلن، پیرس، نئی دلی اور ممبئی نمایاں رہے۔ پاکستان میں خصوصاً کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں یہ موٹر سائیکل ریلیاں نظر آئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -