دنیا کا وہ براعظم جو لاکھوں سال پہلے کھوگیا تھا سائنسدانوں نے پھر سے ڈھونڈ نکالا، یہ دنیا میں کس جگہ ہے؟ انتہائی حیرت انگیز بات آپ بھی جانئے

دنیا کا وہ براعظم جو لاکھوں سال پہلے کھوگیا تھا سائنسدانوں نے پھر سے ڈھونڈ ...
دنیا کا وہ براعظم جو لاکھوں سال پہلے کھوگیا تھا سائنسدانوں نے پھر سے ڈھونڈ نکالا، یہ دنیا میں کس جگہ ہے؟ انتہائی حیرت انگیز بات آپ بھی جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کل 7براعظم تھے لیکن سائنسدانوں اور ماہرین علم جغرافیہ نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا کہ درحقیقت دنیا میں کل 6براعظم ہیں کیونکہ یورپ اور ایشیاءدو مختلف براعظم نہیں بلکہ ایک ہی ہے اور وہ اس لیے کہ یہ دونوںایک ہی قطعہ زمین پر واقع ہیں۔چنانچہ ماہرین نے یورپ اور ایشیاءکو ملا کرانہیں نیا نام ’یوریشیا‘ دے دیا۔ تب سے دنیا کے 6براعظم تھے۔ اب ایک بار پھر براعظموں کی تعداد 7ہو گئی ہے کیونکہ سائنسدانوں نے 8کروڑ سال قبل غائب ہوجانے والے ایک براعظم کا بھی سراغ لگا لیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس نئے دریافت ہونے والے براعظم کا نام زیلانڈیا (Zealandia)ہے۔ یہ 8کروڑ سال قبل براعظم آسٹریلیا سے ٹوٹ کر بحرالکاہل میں ڈوب گیا تھا۔

’آج کل آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ سمندر میں بحری جہاز۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی جو کوئی شخص تصور بھی نہ کرسکتا تھا

رپورٹ کے مطابق زیلانڈیا سمندر میں ایک میل گہرائی میں چلا گیا تھا جس کی وجہ سے آج تک اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ اب ماہرین نے ایک بڑا تحقیقاتی مشن شروع کیا اور سمندر میں 6مختلف مقامات پر گہرائی میں جا کر اس لاپتہ ہوجانے والے براعظم کی تلاش کی اور اس میں کامیاب رہے۔ زیلانڈیا کی دریافت پر حیران کن انکشاف ہوا کہ یہ زمین کے لیول کے انتہائی قریب ہے اور قدیم زمانوں میں جانور اس کے ذریعے ایک براعظم سے دوسرے براعظم پر منتقل ہوسکتے تھے۔ ماہرین کے مطابق زیلانڈیا کا کل رقبہ 50لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔ ماہرین کو زیلانڈیا سے جانوروں اور پودوں کی کئی سو معدوم ہو چکی نسلوں کی باقیات کے 8ہزار نمونے بھی ملے ہیں۔

زیلانڈیا دریافت کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے رکن اور امریکی ریاست ٹیکساس کی رائس یونیورسٹی کے پروفیسر جیرالڈ ڈکنس کا کہنا تھا کہ ”اس نئی دریافت سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بحرالکاہل کا ’رنگ آف فائر‘ (بحر الکاہل کے گرد آتش فشاں پہاڑوں کا ایک سلسلہ، جو دنیا میں زیادہ تر زلزلوں کی وجہ بنتا ہے)آج سے 7سے 8کروڑ سال قبل کیسے وجود میں آیا اور اس کے وجود میں آنے سے سمندر کی گہرائی میں حیران کن تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ اسی دوران براعظم زیلانڈیا سمندر میں غرق ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -