میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کے دورہ کو منسوخ کر دیا

میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کے دورہ کو منسوخ کر دیا
میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کے دورہ کو منسوخ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کے آج جمعرات کو طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ینگون میں ترجمان نے بتایا کہ میانمار کے حکام نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اس سے قبل ان مبصرین کو بدامنی کی شکار ریاست راکھین جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اگست میں شروع ہونے والے تشدد کے بعد بین الاقوامی مبصرین اس شورش زدہ صوبے نہیں جا سکے ہیں۔ اقوام متحدہ میانمار کی فوج پر نسلی تطہیر کا الزام عائد کرتی ہیں۔ آج شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میانمار کے حالات پر مشاورت کرے گی۔