سعودی عرب میں 18سال سے بڑی عمر کی خواتین گاڑی چلا سکیں گی

سعودی عرب میں 18سال سے بڑی عمر کی خواتین گاڑی چلا سکیں گی
سعودی عرب میں 18سال سے بڑی عمر کی خواتین گاڑی چلا سکیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریا ض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے سعود ی عرب کے قومی دن کے موقع پر خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تو پوری مملکت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم اب حکومتی ترجمان کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئیں جس کے مطابق مملکت میں خواتین کیلئے گاڑی کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے کم سے کم عمر 18سال ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق دو دن قبل سعودی فرماں روا نے خواتین کو تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ کی اجازت دے دی تھی، تاہم ابھی بھی مردوں کے مقا بلے میں خواتین پر زیادہ شرائط رکھی جا سکتی ہیں، آج سعودی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ خواتین کے گاڑی چلانے کیلیے کم سے کم 18سال کی عمر ہونا لازمی ہو گا۔واضح رہے سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی، سعودی عرب سمیت دنیا بھر نے سعودی بادشاہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خواتین کیلیے خوش آئیند قرار دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -