پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ،صحافی کالونی کے معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی:محمد شہباز میاں

پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ،صحافی کالونی کے معاملات چلانے کیلئے کمیٹی ...
پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ،صحافی کالونی کے معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی:محمد شہباز میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد شہباز میاں کی زیر صدارت لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر زاہد گوگی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، خزانچی شیراز حسنات، ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ، نعمان وہاب ، سینئر صحافی علامہ صدیق اظہر، اسرار بخاری، زاہد مقصود، اکرم آرزو، اشرف چوہدری، یوسف انجم، علی جاوید نقوی، وقاص اکرم، آصف باجوہ، عامر سہیل، سجاد حفیظ، حافظ عبدالودود، آصف بٹ، اعجاز بٹ،وسیم نیاز، عرفان نذیر، احسن ظہیر، عارف چوہدری، آفتاب افضل، منصور بخاری، اشتیاق چوہدری، پرویز الطاف، اعجاز سندھو، اسد اللہ خان، فیصل درانی، ایاز چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجدنے معزز ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونی کے معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ہفتہ میں تین تین اجلاس ہو رہے ہیں اور تمام کام ترجیحی بنیادوں پر ہو رہے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں ہونے والی گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق پندرہ سو روپے ماہانہ ہر گھر سے وصول کئے جائیں گے جس کے عوض سہولیات فرہم کی جائیں گی ، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن تیس لاکھ روپے کالونی پر خرچ کر رہی ہے جس میں پانی کی ٹینکیاں، سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم، سیکورٹی کی بہتری، سیوریج اور پلاٹوں سے جھاڑیوں کی صفائی جیسے کام ہو رہے ہیں،صحافی کالونی کو آئیڈیل رہائشی کالونی بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ صدر محمد شہباز میاں نے اجلاس میں کہا کہ گذشتہ سال جنوری میں الیکشن جیتنے کے بعد صحافی کالونی کو گیٹڈ کمیونٹی بنانے کا اعلان کیا تھا ، صحافیوں کا کام کالونیاں چلانا نہیں ہے، ہم نے انہیں احساس دلایا جن کا یہ کام ہے اور اب پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کافی تیزی سے کام کر رہی ہے، فاؤنڈیشن کا سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ کالونی کو چلانے کیلئے تقریباً 11 لاکھ روپے ماہانہ درکار ہیں، جس میں گیٹ سے داخلے سمیت کالونی بھر میں 28 سی سی ٹی وی کیمرے ، نیا سیکورٹی گیٹ، 24 گھنٹے مانیٹرنگ روم،30 سیکورٹی گارڈز ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور 9 لاکھ روپے کے بجلی کے بل کی ادائیگی، کالونی کی صفائی ، چار دیواری کی تکمیل، تمام سڑکوں کی دھلائی ، گھروں سے کوڑا اکھٹا کرنا، الیکٹریشن ، پلمبر اور دیگر متعلقہ عملہ کی ایک فون کال پر دستیابی، ایس ایم ایس سروس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ رہائشیوں کو واسا کا بل بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامی کمیٹی میں صدر، سیکرٹری،خزانچی، ایم ڈی پی جے ایچ ایف اور ایڈمنسٹریٹر شامل ہیں اور سسٹم کو چند ماہ میں موثر انداز میں چلانے کے بعد کمیٹی میں توسیع کی جائے گی اور تمام بلاکس سے سینئر صحافیوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کالونی کے نام پر سیاست نہیں ہونی چائیے، یہاں پر موجود مسائل کو حل کرنا کلب عہدیداران اور رہائشیوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کالونی کو قوائد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے گا، ہمارے دور میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے بار بار کالونی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی ممبران پندرہ سو روپے ماہانہ ادا کریں جس کے چند ماہ میں ہی موثر نتائج آنا شروع ہو جائیں گے اور رہائشی بہت سے اخراجات جو وہ خود کرتے ہیں ان سے بچ جائیں گے ۔ اجلاس میں شریک ممبران نے ان فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کالونی کے سالہا سال سے رکے ہوئے دیرینہ مسائل کا حل ہوناہمارے لئے باعث اطمینان ہے اور انہیں ماہانہ 15 سو روپے ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اجلاس میں شریک رہائشی ممبران نے کالونی کے مسائل کے خاتمہ کیلئے گورننگ باڈی کی کاوشوں کو سراہا ور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید :

لاہور -