مسافروں کو بہترین ماحول دینے کیلئے ریلوے سٹیشن پر صفائی مہم کا آغاز

مسافروں کو بہترین ماحول دینے کیلئے ریلوے سٹیشن پر صفائی مہم کا آغاز

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز کی ہدایت پر گزشتہ روز ریلوے سٹیشن لاہور پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور روبینہ ناصر کریں گی۔اس ضمن میں ریلوے ڈاکٹرز اور تمام متعلقہ سٹاف کو سختی سے پابند کر دیا گیا ہے۔ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ لاہور سٹیشن پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

اور مسافروں کو سٹیشن پر بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس ریلوے لاہور کی طرف سے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور روبینہ ناصر کو مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 1 بجے سے2 بجے اور شام7 بجے سے9 بجے تک اسٹیشن کا دورہ کیا کریں اور صفائی سے متعلق مسافروں کی شکایات کو دور کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -