بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی خدیجہ فاروقی نے قرارداد جمع کرا دی
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے سرکاری ہسپتالوں میں انستھیزیا ڈاکٹر (دوران آپریشن بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرز) نایا ب ہونے اور پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں ان کی پچاس فیصد کمی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کا ر جمع کروا دی ۔انہوں نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں انستھیزیا ڈاکٹر(بے ہوش کرنے والے) کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے