پیپلز پارٹی موجودہ نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،مخدوم احمد محمود

پیپلز پارٹی موجودہ نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بعد قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانا آسان نہیں اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی ابھی دور بلکہ بہت دور ہے یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقاد رشاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشرکہ بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا وہ لوگ جو ریموٹ کنٹرولڈ کوششوں کے ذریعے حزب اختلاف میں اکثریت حاصل کرنے کے در پے ہیں وہ در حقیقت جمہوری نظام کی روح کیخلاف کام کر رہے ہیں لیکن ہم ایسے عناصر پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں۔ کہ پیپلز پارٹی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ انہیں ہٹانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں ایک دوسرے کو ملک دشمن قرار دیتی رہی ہیں لیکن اب اپنے مفادات کی خاطر دونوں جماعتیں قوم کو دھوکا دے رہی ہیں ۔