واقعہ کربلا قربانی اور صبر وتحمل کا پیغام دیتاہے،سجاد بلوچ

واقعہ کربلا قربانی اور صبر وتحمل کا پیغام دیتاہے،سجاد بلوچ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا قربانی اور صبر وتحمل کا پیغام دیتاہے ، حضرت امام حسین نے سرقلم کرا کر اسلام کا علم بلند کیا جو قیامت تک بلند رہے گا ، ہمیں تفرقہ بازی سے پرہیز کرنا چاہئیے اور سچے مسلمان ہونے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے راہ پر عمل پیراہوں بھائی چارہ اور محبت کا پیغام کو آگے بڑھانا چاہئیے اس وقت امت مسلمہ اور اتحاد اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سجاد بلوچ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان جگہ جگہ یزیدی قوتوں کے جبر و ستم کا شکار ہیں جن کا مقابلہ حضر ت امام حسین کے نظریہ ،کردار اور فلسفہ کو اپنا کرکیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سنت رسول کی تعلیمات پر عمل کرکے مسلمانوں میں اتحاد کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -